کاروبار - 13 اکتوبر 2025
پاکستانی فلم 'موکلانی - دی لاسٹ موہناز' نے تاریخی جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ جیت لیا

پاکستان - 06 اکتوبر 2025
پاکستانی سینما نے تاریخ رقم کر دی ہے کیونکہ فلم 'موکلانی - دی لاسٹ موہناز' نے باوقار جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس ایوارڈ کو عالمی سطح پر جنگلی حیات اور فطرت پر مبنی فلم سازی کے شعبے میں آسکر ایوارڈز کے ہم پلہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ فلم پاکستان میں موسمیاتی بحران کے پس منظر میں منچھر جھیل کی مقامی ماہی گیری برادری موہنا کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
ہدایت کار جواد شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "تاریخ رقم ہوگئی، ہماری فلم موکلانی پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جس نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز 2025 اپنے نام کیا ہے۔ فلمی دنیا میں یہ ایوارڈ آسکر کے برابر سمجھا جاتا ہے۔"
ہدایت کار جواد شریف کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا انتخاب جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے جمع کرائی گئی 500 سے زائد مشہور فلموں میں سے کیا گیا۔ خیال رہے کہ 'موکلانی' کا پہلا ٹیزر 4 اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا ہے۔