کاروبار - 13 اکتوبر 2025
کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کاروبار - 06 اکتوبر 2025
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کا ریٹ 4,629 روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی دوران، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی بازار میں سونا 54 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 9 سو 40 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔