ایورسٹ پر شدید برفانی طوفان، 100 سے زائد کوہ پیما پھنس گئے

news-banner

دنیا - 06 اکتوبر 2025

شدید موسم کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ پر 100 سے زائد کوہ پیما پھنس گئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق، تبت کی جانب سے ایورسٹ پر آئے برفانی طوفان میں پھنسے 350 افراد کو ریسکیو ورکرز نے کامیابی سے بچا لیا ہے۔

 

ان دنوں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے 500 سے زائد افراد پر مشتمل مختلف ٹیمیں وہاں موجود تھیں، جنہیں سخت برف باری کا سامنا کرنا پڑا۔

 

اطلاعات کے مطابق، ماؤنٹ ایورسٹ کے ارد گرد اب بھی تقریباً 200 افراد موجود ہیں جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔