کاروبار - 13 اکتوبر 2025
غزہ میں جنگ بندی پر فیصلہ کن پیش رفت، حماس اہم نکات پر متفق ہو گئی، ٹرمپ کا دعویٰ

دنیا - 07 اکتوبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن پیش رفت ہو رہی ہے، اور حماس کئی اہم معاملات پر رضامند ہو چکی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن معاہدہ جلد طے پانے کی امید ہے، جو خطے میں دیرپا امن کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا، "ہم زبردست پیش رفت کر رہے ہیں، حماس ان نکات سے متفق ہو رہی ہے جو انتہائی اہم ہیں۔"
صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے ان کے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو یرغمالیوں سے متعلق کسی بھی معاہدے میں نرمی برتنے کی ہدایت نہیں دی، تاہم مذاکرات کے تمام فریق مثبت سمت میں پیش رفت کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ان کی تجارتی پالیسیوں اور ٹیرف معاہدوں کے ذریعے کئی تنازعات کو روکا گیا، اور کہا کہ "ہم نے تجارت کے ذریعے سات جنگیں روکی ہیں، جن میں سے ایک پاکستان اور بھارت کے درمیان تھی، جس میں سات طیارے مار گرائے گئے تھے۔"
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ فوجی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی اب ایک پرامن شہر بن چکا ہے۔