کاروبار - 13 اکتوبر 2025
اوپن اسکواش کلاس میں پاکستان کے نور زمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کھیل - 07 اکتوبر 2025
نیویارک — پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نے اوپن اسکواش کلاس پی ایس اے برانز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جو ان کے کیریئر میں پہلی بار ہے کہ وہ پی ایس اے برانز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔
راؤنڈ آف 16 میں نور زمان نے عالمی نمبر 20 اور پانچویں سیڈ فرانس کے گریگوائر مارشے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ یہ میچ 75 منٹس تک جاری رہا، جس میں اسکور 11-5، 5-11، 11-6، 9-11 اور 12-10 رہا۔
کوارٹر فائنل میں نور زمان کا مقابلہ چوتھے سیڈ میکسیکو کے لیونل کارڈیناس سے ہوگا۔ نیویارک میں جاری اوپن اسکواش کلاس پی ایس اے برانز ورلڈ ایونٹ کی انعامی رقم 74 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔