مس یونیورس 2025 میں فلسطین پہلی بار شریک ہوگا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 07 اکتوبر 2025

تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025 کے عالمی مقابلے میں فلسطین پہلی بار حصہ لے گا۔

 

27 سالہ نادین ایوب، جو ایک سرٹیفائیڈ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کوچ ہیں، 2022 میں مس فلسطین کا تاج پہن چکی ہیں اور نومبر 2025 میں عالمی مقابلے میں فلسطین کی نمائندگی کریں گی۔ نادین کے پاس ادب اور نفسیات کی ڈگریاں ہیں۔

 

نادین ایوب نے کہا کہ وہ ان مظلوم فلسطینیوں کی نمائندہ ہیں جن پر قتل عام کیا جا رہا ہے، ان کا مقصد غزہ میں ہونے والی ناانصافیوں کی آواز بننا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اب فلسطین دنیا کے ہر فورم پر اپنی موجودگی دکھائے گا، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

 

خیال رہے کہ مس یونیورس 2025 کا عالمی مقابلہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا، جس میں 130 ممالک کی حسینائیں تاج کے لیے میدان میں ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات کی مریم بھی اس مقابلے میں شریک ہوں گی، جب کہ عراق، لبنان اور ایران کی نمائندہ حسینائیں بھی حصہ لیں گی۔ رواں برس یہ مقابلہ اپنی 74ویں ایڈیشن کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔