صدر ٹرمپ کی ممکنہ شرکت: وائٹ ہاؤس نے آسیان اجلاس میں امن معاہدے کا کریڈٹ امریکہ کو دینے کا مطالبہ کر دیا

news-banner

دنیا - 08 اکتوبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رواں ماہ ملائیشیا میں ہونے والے آسیان اجلاس میں شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس 26 سے 28 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے پولیٹیکو کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ملائیشین حکام سے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کی تقریب کی صدارت صدر ٹرمپ کو سونپی جائے۔

 

رپورٹس کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اس تقریب میں چینی حکام کو شامل نہ کیا جائے۔ امریکی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس امن معاہدے کا سہرا صدر ٹرمپ کے سر جاتا ہے، کیونکہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مذاکرات ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئے، اس میں چین کا کوئی کردار نہیں رہا۔