ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم "نیلوفر" کی ریلیز تاریخ کا اعلان

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 08 اکتوبر 2025

سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کی مشترکہ فلم "نیلوفر" کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

فلم 28 نومبر 2025 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس سے مداحوں کو ایک بار پھر ان کی پسندیدہ جوڑی بڑی اسکرین پر اکٹھے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

 

فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ مدیحہ امام، بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز، نوید شہزاد، فیصل قریشی اور گوہر رشید جیسے معروف اداکار بھی اپنے کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

 

کہانی میں ماہرہ خان ایک یادگار کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ فواد خان ایک پروفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فواد خان نہ صرف فلم کے مرکزی اداکار ہیں بلکہ وہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

 

ماہرہ اور فواد کی جوڑی ہمیشہ سے پاکستانی ٹیلی ویژن اور سنیما کے شائقین کی پسندیدہ رہی ہے، اور "نیلوفر" ان مداحوں کے لیے ایک خاص تحفہ ثابت ہوگی جو برسوں سے اس جوڑی کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر تھے۔ فلم کی عالمی ریلیز سے پاکستانی سنیما کی بین الاقوامی مقبولیت میں اضافے کی بھی توقع ہے۔