کاروبار - 13 اکتوبر 2025
کیمیا کا نوبیل انعام 2025: جاپان، آسٹریلیا اور امریکا کے سائنسدانوں کے نام

دنیا - 08 اکتوبر 2025
اسٹاک ہوم: رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا نوبیل انعام برائے کیمیا جاپان کے سسومو کیٹاگاوا، آسٹریلیا کے رچرڈ روبسن اور امریکہ کے عمر یاغی کو میٹل–آرگینک فریم ورکس (MOFs) کی ایجاد پر مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔ یہ ایک ایسا سائنسی کارنامہ ہے جس نے کیمیا کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا۔
ماہرین کے مطابق ان سائنسدانوں نے ایسے مالیکیولر ڈھانچے تیار کیے ہیں جن کے اندر بڑے خلا یا سوراخ موجود ہوتے ہیں، جن سے گیسیں اور دیگر کیمیائی مادے گزر سکتے ہیں۔ ان فریم ورکس کو صحرا کی ہوا سے پانی حاصل کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے، زہریلی گیسوں کو محفوظ رکھنے اور کیمیائی ردعمل تیز کرنے جیسے کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ ڈھانچے میٹل آئنز اور کاربن پر مبنی مالیکیولز کو ملا کر کرسٹل نما جال کی صورت میں بنائے جاتے ہیں، جن میں بڑے بڑے خلا موجود ہوتے ہیں۔ ایسے مواد کو Porous Materials کہا جاتا ہے، جنہیں مخصوص مقاصد کے لیے گیسوں یا مادوں کو محفوظ رکھنے کے لحاظ سے ڈیزائن کیا جا سکتا ہے۔
نوبیل کمیٹی کے چیئرمین ہینر لنکے نے کہا کہ “میٹل–آرگینک فریم ورکس میں لامحدود امکانات پوشیدہ ہیں، جو سائنسدانوں کو نئی خصوصیات والے مادے تیار کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔”