کاروبار - 13 اکتوبر 2025
افغان فٹبال ٹیم کے ویزا مسائل حل، آج رات اسلام آباد آمد متوقع

پاکستان - 08 اکتوبر 2025
اسلام آباد: اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وفاقی وزیرِ داخلہ کے نوٹس لینے کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
23 رکنی اسکواڈ میں سے 15 کھلاڑیوں کو ویزے مل چکے ہیں، جبکہ باقی کھلاڑیوں کو آج ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ٹیم آفیشلز کو بھی ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ مزید 2 آفیشلز کے ویزے جلد جاری کیے جائیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ چند افغان کھلاڑیوں کو آن آرائیول ویزا دیا جا سکتا ہے، جبکہ وزارتِ داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، افغانستان کا 23 رکنی اسکواڈ آج رات اسلام آباد پہنچے گا۔
افغان ٹیم نے کابل میں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان ویزا درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
افغانستان اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑی غیر ممالک میں مقیم تارکینِ وطن ہیں، جبکہ صرف 3 کھلاڑی مقامی افغان شہری ہیں۔
ویزوں میں تاخیر کی وجہ کابل میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ اور بائیومیٹرک کے مقام میں تبدیلی بنی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کل مقررہ وقت پر دوپہر دو بجے جناح اسٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
اگر افغانستان ٹیم وقت پر نہ پہنچی تو اے ایف سی کی جانب سے جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔