پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری، کمنٹری پینل میں معروف نام شامل

news-banner

کھیل - 09 اکتوبر 2025

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کے لیے نشریاتی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق، جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولک، سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان ٹیسٹ سیریز کے تجزیاتی و کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

 

دوسری جانب وائٹ بال سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز، جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر انجام دیں گے۔

 

سیریز کی نشریات ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ میں ہوں گی جس میں 28 کیمرے، بگی کیم، ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی شامل ہوگی۔

 

ذرائع کے مطابق، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا کوئی امکان نہیں۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر کو لاہور جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

مزید یہ کہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ چکا ہے جبکہ دوسرا گروپ کل صبح لاہور پہنچے گا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم بدھ کے روز دو حصوں میں پاکستان پہنچی تھی۔