کاروبار - 13 اکتوبر 2025
انگلینڈ کو ویلز کے خلاف میچ میں ہیری کین کی خدمات حاصل نہیں، کوچ ٹوخیل کا سکواڈ پر مکمل اعتماد

کھیل - 09 اکتوبر 2025
انگلینڈ کی فٹبال ٹیم اپنے اسٹار کپتان ہیری کین کے بغیر ویلز کے خلاف جمعرات کو شیڈول دوستانہ میچ میں میدان میں اترے گی۔ منیجر تھامس ٹوخیل نے تصدیق کی کہ بائرن میونخ کے ساتھ کین کو حالیہ میچ میں معمولی چوٹ آئی تھی، اسی لیے انہیں مزید خطرے سے بچانے کے لیے آرام دیا جا رہا ہے۔
ٹوخیل کو یقین ہے کہ ہیری کین اگلے منگل کو لیٹویا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میں ایک بار پھر دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے اور سربیا کے خلاف 0-5 کی بڑی کامیابی نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔
انگلش کوچ نے اس بار جوڈ بیلنگھم، فل فوڈن اور جیک گریلیش جیسے بڑے ناموں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر تنقید کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
ٹوخیل نے کہا کہ “یہ انتخاب کسی کے خلاف نہیں بلکہ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے حق میں ہے۔ انگلینڈ کے پاس باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرمار ہے، اس لیے ٹیم میں جگہ کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔”
ادھر ویلز کے کوچ کریگ بیلامی نے انگلینڈ کے سکواڈ کی گہرائی کو “ناقابلِ یقین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم ویمبلے صرف رسمی مقابلے کے لیے نہیں آئی بلکہ میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کرے گی۔