کاروبار - 13 اکتوبر 2025
تھائی لینڈ میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ہلاکتوں کی تعداد 22، تین لاکھ 70 ہزار افراد متاثر

دنیا - 09 اکتوبر 2025
تھائی لینڈ میں حالیہ شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد مختلف علاقوں میں متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق، منگل کے روز جاری امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرین تک خوراک، پینے کا پانی اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جا سکے۔
جاری مون سون سیزن کے دوران ملک کے انیس صوبے شدید طور پر سیلاب کی لپیٹ میں آئے ہیں، جن میں اُوترادیٹ اور ایوتھایا سب سے زیادہ متاثرہ علاقے قرار دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بحالی و امدادی کام جاری ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔