کاروبار - 13 اکتوبر 2025
روس کا اعتراف: ٹرمپ-پوٹن ملاقات کے بعد یوکرین امن عمل کی رفتار سست پڑ گئی

دنیا - 09 اکتوبر 2025
روس نے بدھ کے روز اعتراف کیا ہے کہ الاسکا میں صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی سربراہی ملاقات کے بعد یوکرین میں امن مذاکرات کی رفتار نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے۔
اگست میں اینکوریج کے ایئربیس پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران ساڑھے تین سال سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس امن معاہدہ سامنے نہیں آ سکا، جس کے نتیجے میں فوری حل کی امیدوں کو دھچکا پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات کے بعد سے سفارتی رابطے تعطل کا شکار ہیں جبکہ ماسکو اور کیف دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف حملے بدستور جاری ہیں۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ روس نے میدان جنگ میں کچھ پیش رفت بھی کی ہے۔
دریں اثنا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پوٹن کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ روسی قیادت کے طرزِ عمل سے "بہت مایوس" ہیں۔