پاکستان اور افغانستان کا ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر

news-banner

پاکستان - 09 اکتوبر 2025

اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027ء کوالیفائر راؤنڈ کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا میچ اسلام آباد میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پاکستانی ٹیم کو دوسرا ہاف میں سب سے اہم موقع ملا جب انہیں پینلٹی دی گئی، تاہم عبید خان یہ گول کرنے کا موقع گنوا بیٹھے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب میں دوسرا کوالیفائر میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا۔