فلسطینی صدر محمود عباس کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم، مستقل حل کی امید کا اظہار

news-banner

دنیا - 09 اکتوبر 2025

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اور دوسرے مذاکرات کاروں نے اہم کام کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، صدر محمود عباس نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے معاملے کے مستقل حل کی امید پیدا ہوئی ہے۔

 

فلسطینی صدر نے امریکی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا، "ہم امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا، "ہم امریکی صدر ٹرمپ سمیت تمام مذاکرات کاروں کی گراں قدر کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

 

فلسطینی صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام 4 جون 1967ء کے روز کی سرحدوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔