صحت کے مسائل کے باوجود جوکووچ شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں، حیران کُن کوالیفائر ویلنٹن واچیرو سے مقابلہ

news-banner

کھیل - 10 اکتوبر 2025

سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اپنی جسمانی حالت سے متعلق خدشات کے باوجود شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بیلجیئم کے زیزو برگز کو 6-3، 7-5 سے شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 38 سالہ جوکووچ نے تسلیم کیا کہ وہ حالیہ دنوں میں مختلف صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔

 

 انہوں نے کہا، "میں بھی فکرمند ہوں، کچھ چیزیں ہیں جنہیں میں روزانہ کی بنیاد پر بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن فی الحال میری تمام توجہ بحالی اور کھیل میں بہترین کارکردگی پر ہے۔"

 

دوسرے سیٹ میں جوکووچ کو سخت مزاحمت کا سامنا رہا، تاہم آخرکار برگز کی غلطیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کامیابی اپنے نام کر لی۔

 

اب سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ موناکو سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کوالیفائر ویلنٹن واچیرو سے ہوگا، جنہوں نے عالمی نمبر 204 کی حیثیت سے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے ہولگر رُون کو 2-6، 7-6 (7/4)، 6-4 سے اپ سیٹ شکست دی۔

 

واچیرو نے اپنی جیت کے بعد کہا، "جوکووچ کا سامنا کرنا میرے لیے ایک غیر حقیقی احساس ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "میری فٹنس بہترین حالت میں ہے اور میں اس لمحے کو بھرپور انجوائے کرنا چاہتا ہوں۔"