کاروبار - 13 اکتوبر 2025
ٹرمپ حکومت کا H-1B ویزا پروگرام پر نئی سخت شرائط اور اضافی پابندیوں کا منصوبہ

کاروبار - 10 اکتوبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت H-1B ویزا پروگرام میں مزید سخت شرائط اور نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 100,000 ڈالر کی فیس کے نفاذ کے بعد بھی ٹرمپ انتظامیہ پروگرام میں کئی اضافی اقدامات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وفاقی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے "Reforming the H-1B Nonimmigrant Visa Classification Program" کے عنوان سے ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس میں ویزا کے معیار، اہلیت اور استثنیٰ سے متعلق اہم ترامیم شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو غیر منافع بخش تحقیقاتی ادارے، یونیورسٹیاں اور صحت کے ادارے جو فی الحال کیپ استثنیٰ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، براہِ راست متاثر ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ستمبر 2025 کو H-1B درخواستوں پر 1 لاکھ ڈالر کی اضافی فیس عائد کی تھی۔ یہ فیس نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہے جبکہ موجودہ ویزا ہولڈرز یا تجدید کرنے والوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ویزا پروگرام میں بدعنوانیوں کے خاتمے، امریکی کارکنوں کے مفادات کے تحفظ اور نظام کی شفافیت کے لیے ضروری ہیں۔