وینزویلا کی ماریا کورینا مچاڈو نے 2025 کا نوبیل امن انعام جیت لیا

news-banner

دنیا - 10 اکتوبر 2025

اوسلو: 2025 کے نوبیل امن انعام کا اعلان کر دیا گیا، یہ معزز عالمی اعزاز وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو کے نام رہا۔ نوبیل کمیٹی کے مطابق، ماریا مچاڈو کو وینزویلا میں آمریت سے جمہوریت کی پُرامن منتقلی اور عوامی حقوق کے فروغ کی جدوجہد پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

 

رواں سال امن کے نوبیل انعام کے لیے 300 سے زائد نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی شامل تھا، تاہم وہ یہ اعزاز حاصل نہ کر سکے۔

 

ناروے کے نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، مجموعی طور پر 338 نامزدگیاں کی گئیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل تھیں۔ نوبیل قوانین کے مطابق، امیدواروں کی شناخت 50 سال تک خفیہ رکھی جاتی ہے، تاہم کمیٹی کو فاتح کا نام ظاہر کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے۔