جرمن چانسلر کا مطالبہ: غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ہنگامی عالمی کانفرنس بلانے کی تجویز

news-banner

تازہ ترین - 10 اکتوبر 2025

 جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک ہنگامی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے، تاکہ جنگ سے تباہ حال علاقے میں بنیادی سہولیات کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فریڈرک مرز نے بتایا کہ جرمنی مصر کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کانفرنس منعقد کرنے کا خواہاں ہے، جس میں پانی، بجلی اور صحت کے نظام کی بحالی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

جرمن چانسلر نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایرانی حکومت نمایاں طور پر کمزور پڑ گئی ہے، تاہم بین الاقوامی برادری کو اب غزہ کے عوام کی بحالی اور امداد پر توجہ دینی چاہیے۔

 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں پانی، بجلی اور طبی سہولیات کی بحالی کے لیے فوری طور پر مربوط حکمتِ عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

 

اس سے قبل، جرمن حکومت نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ کی امداد کے لیے 29 ملین یورو (تقریباً 34 ملین امریکی ڈالر) فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔