کاروبار - 13 اکتوبر 2025
نوبیل امن انعام پر وائٹ ہاؤس کا ردِعمل: "صدر ٹرمپ جنگوں کا خاتمہ اور امن کی کوششیں جاری رکھیں گے"

دنیا - 10 اکتوبر 2025
نوبیل امن انعام 2025 کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے فروغ اور جنگوں کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں امن معاہدے کرتے رہیں گے، تنازعات کا خاتمہ کریں گے اور انسانی جانیں بچائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن اسٹیون چونگ نے نوبیل کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمیٹی نے “امن کے بجائے سیاست کو ترجیح دی ہے۔”
ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں کئی اہم سفارتی اقدامات کیے گئے جنہوں نے مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں امن کے امکانات کو تقویت دی، تاہم نوبیل کمیٹی نے ان کوششوں کو ایک بار پھر نظرانداز کر دیا۔
واضح رہے کہ امسال نوبیل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو دیا گیا، جنہیں جمہوریت اور شہری حقوق کے فروغ کے لیے انتھک جدوجہد پر یہ اعزاز ملا۔