کاروبار - 13 اکتوبر 2025
پنجاب میں نابینا خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، مدد کے بہانے ماہها تک زیادتی اور بھیک منگوائی گئی

پاکستان - 10 اکتوبر 2025
پنجاب میں ایک نابینا خاتون کے ساتھ لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مدد کا جھانسہ دے کر کئی ماہ تک اس سے جنسی زیادتی کی اور زبردستی بھیک منگوا کر اس کی کمائی چھینتا رہا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق، ملزم نے نکاح کا جھانسہ دے کر اسے سابق شوہر سے طلاق دلوائی، بعد ازاں طلائی زیورات اور نقدی ہتھیا لی۔ ملزم نے خاتون کو لاہور لے جا کر قید رکھا، مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتا رہا۔
خاتون نے بتایا کہ بمشکل فرار ہو کر وہ دوبارہ اپنے علاقے بی پلاٹ واپس پہنچی۔ جب اس نے پولیس کارروائی کی درخواست دی تو ملزم نے اسے قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔
خاتون کی فریاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، تاہم ملزم تاحال آزاد ہے۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزیرِاعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔