وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بیان: "افغان مہاجرین کو واپس جانا ہوگا، پاکستان کو معیشت پر افغان اثر سے آزاد کرانا ہے"

news-banner

پاکستان - 13 اکتوبر 2025

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالات جس سمت جا رہے ہیں، اس کے بعد پاکستان میں گزشتہ پچاس برس سے مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہو گئی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان کو اپنی معیشت کو افغان اثرات سے پاک کرنا ہوگا۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ "تنوروں سے لے کر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا اور تعمیراتی شعبے تک—جو ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں—ان پر افغان باشندوں نے قابض ہو رکھا ہے۔"

 

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کو دنیا کی دیگر سرحدوں کی طرح منظم ہونا چاہیے تاکہ کوئی شخص اپنی مرضی سے داخل یا خارج نہ ہو سکے۔

 

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور حالیہ جھڑپوں کے دوران متعدد پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔