کاروبار - 13 اکتوبر 2025
علیزے سلطان کا معاشرتی رویوں پر سوال — "بچوں کی پرورش صرف ماں کی نہیں، باپ کی بھی ذمہ داری ہے"

انٹرٹینمنٹ - 13 اکتوبر 2025
پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اس سماجی رویے پر تنقید کی ہے جس کے تحت بچوں کی پرورش اور تربیت کی تمام ذمہ داری صرف ماں پر ڈال دی جاتی ہے۔
علیزے سلطان کا کہنا تھا کہ طلاق یا علیحدگی کی صورت میں والد کا کردار صرف مالی معاونت تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اسے بچوں کی روزمرہ زندگی اور تربیت میں بھی مساوی طور پر شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عموماً بچوں کی تعلیم، تربیت، اور روزمرہ ضروریات کی تمام ذمہ داری ماں کے کندھوں پر ڈال دی جاتی ہے، جبکہ والد کو صرف نان و نفقہ ادا کرنے تک محدود کر دیا جاتا ہے۔
علیزے کے مطابق یہ طرزِ عمل سنگل ماؤں کے لیے نہایت مشکل صورتحال پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "جب ایک عورت اکیلے بچوں کی تمام ذمہ داریاں سنبھالتی ہے تو یہ اس کی مرضی نہیں بلکہ معاشرتی دباؤ کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ایسے نظام کو بدلنے کے لیے آواز اٹھانا ناگزیر ہے۔"
یاد رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے، سلطان اور فاطمہ، ہیں۔ یہ جوڑی 2023 میں علیحدہ ہوگئی تھی۔
فیروز خان نے 2024 میں اپنی سائیکالوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی، تاہم حالیہ دنوں میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔