کاروبار - 13 اکتوبر 2025
ہیلیون پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت، 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا

کاروبار - 13 اکتوبر 2025
ہیلیون پاکستان ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہوا ہے۔
آکسفورڈ اکنامکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ہیلیون پاکستان نے 2024 میں ملکی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت کی، جو سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ رپورٹ برطانوی ہائی کمیشن میں حکومتی و کاروباری رہنماؤں کی موجودگی میں پیش کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلیون پاکستان کی سرگرمیوں سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے، جبکہ کمپنی صحت کی سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ملک ہے اور حکومت طویل مدتی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیر مملکت برائے مالیات نے کہا کہ ہیلیون کی تحقیق پاکستان میں ذمہ دار سرمایہ کاری کی بہترین مثال ہے، جب کہ SIFC کی کوششوں سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔