عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

news-banner

کاروبار - 13 اکتوبر 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے نئی تاریخی بلندی حاصل کر لی ہے۔


رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 55 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 71 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔


عالمی منڈی میں اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔


اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 715 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے تک پہنچ گئی۔