اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

news-banner

پاکستان - 13 اکتوبر 2025

اسلام آباد کے ہائی سیکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کے مطابق، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان میں خلل ڈالنے یا شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس الرٹ ہے، حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

ترجمان کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور جدید تکنیکی ذرائع سے شہر کی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کا بروقت پتہ لگایا جا سکے۔

 

ایس ایس پی سیکیورٹی نے مزید کہا کہ دارالحکومت میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں اور حساس مقامات کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔