کاروبار - 13 اکتوبر 2025
رام اللہ میں فلسطینی قیدیوں کا شاندار استقبال، اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے وطن واپس پہنچ گئے

تازہ ترین - 13 اکتوبر 2025
اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو لے کر بسیں رام اللہ پہنچ گئیں، جہاں شہریوں نے اپنے ہیروز کا شاندار استقبال کیا۔
العربیہ اور الجزیرہ کی براہِ راست فوٹیج میں دیکھا گیا کہ رہائی پانے والے درجنوں فلسطینی قیدیوں کو زبردست جوش و خروش کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔ لوگ سڑکوں پر نعرے لگاتے، جھنڈے لہراتے اور اپنے پیاروں کو گلے لگاتے نظر آئے۔
اس سے قبل جنوبی اسرائیل کی نیگیو جیل سے مزید قیدیوں کو لے کر کئی بسیں غزہ کی جانب روانہ ہوئیں۔ یہ رہائیاں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کی جا رہی ہیں۔
فلسطینی عوام اپنے قیدیوں کی واپسی کو آزادی اور مزاحمت کی علامت کے طور پر منا رہے ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں جشن اور آتش بازی کے مناظر دیکھنے میں آئے۔