پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2009 پوائنٹس کا اضافہ

news-banner

کاروبار - 13 نومبر 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2009 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ انڈیکس 160,193 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 

آج کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نچلی سطح 158,971 اور بلند ترین سطح 160,379 تک پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر یہ انڈیکس 158,183 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے آج کے مثبت رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔