ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں، فی تولہ 8,300 روپے مہنگا

news-banner

کاروبار - 13 نومبر 2025

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور آج فی تولہ سونا 8,300 روپے مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی نئی قیمت 443,062 روپے ہو گئی ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7,116 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 379,854 روپے تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 83 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4,207 ڈالر فی اونس ہو گئی۔