لاہور ہائیکورٹ نے نجی بیکری کے باہر درخت کاٹنے سے روک دیا، تفصیلات طلب

news-banner

پاکستان - 13 نومبر 2025

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں نجی بیکری کے باہر درخت کاٹنے پر فوری روک لگا دی اور متعلقہ تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت دی کہ درخت نہ کاٹنے کے عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔

 

جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق موٹر وے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور موٹر وے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ 

 

عدالت میں پولیس نے عملے کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی پیش کیا۔

 

پی ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ غالب مارکیٹ میں پارک کی تعمیر فی الحال روک دی گئی ہے، اور عدالت نے پارک کی تعمیر سے متعلق معاہدے اور دیگر دستاویزات طلب کر لی ہیں۔