گوگل فوٹوز میں جدید اے آئی فیچرز کی شمولیت , تصاویر کی ایڈیٹنگ اور سرچ مزید آسان!

news-banner

تازہ ترین - 13 نومبر 2025

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق گوگل نے یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری کی ہیں۔ اب دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں تصاویر کو اے آئی کی مدد سے سرچ کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

 

ایپ میں ایک نیا "آسک" (Ask) بٹن بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین کسی تصویر کے بارے میں سوالات پوچھ سکتے ہیں، تجاویز لے سکتے ہیں یا خودکار ایڈیٹنگ کی درخواست دے سکتے ہیں۔

 

گوگل فوٹوز میں اب اے آئی ٹیمپلیٹس بھی شامل ہیں جن کے ذریعے تصاویر کو مختلف انداز جیسے قدیم پورٹریٹ، آرٹسٹک اسٹائل یا کارٹون فارم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

 

نیا سرچ فیچر 17 نئی زبانوں میں دستیاب ہے جن میں عربی، ہندی، بنگالی اور پرتگالی شامل ہیں۔


یہ تمام فیچرز نہ صرف تفریحی مقاصد بلکہ یادوں کو محفوظ اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش کرنے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

 

گوگل کے مطابق یہ فیچرز مرحلہ وار متعارف کرائے جا رہے ہیں، لہٰذا ممکن ہے کہ پاکستان میں یہ ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہ ہوں۔ صارفین کو ایپ کی تازہ اپ ڈیٹس چیک کرتے رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔