پاکستان - 13 نومبر 2025
محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کر لیا — 90 منٹ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کھیل - 13 نومبر 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والی 90 منٹ طویل ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کے تمام خدشات اور تحفظات کا ازالہ کرتے ہوئے ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی سیکیورٹی کی نگرانی وہ خود ذاتی طور پر کریں گے۔
محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم ممبران کے مسائل کو بہترین انداز میں حل کیا اور ان کی فیملیز کو پاکستان آکر میچز دیکھنے کی دعوت بھی دی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ پی سی بی نے فول پروف سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز کھیلنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں بھی حصہ لینا ہے۔ دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
دیکھیں

