کھیل - 13 نومبر 2025
تحقیق: بچوں میں نیند کے مسائل دمہ کے حملے بڑھا سکتے ہیں
تازہ ترین - 13 نومبر 2025
ایک مختصر مگر منفرد تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پہلے سے دمہ کے شکار بچوں میں نیند کے مسائل یا خلل سے ان کے استھما کی حالت شدید ہو سکتی ہے۔
طبی ویب سائٹس کے مطابق ماہرین نے نیند کے مسائل والے بچوں کا ڈیٹا تجزیہ کیا۔ ڈیٹا کے جائزے سے معلوم ہوا کہ 40 فیصد بچوں کو نیند میں خلل یا مسائل کی وجہ سے دمہ کے حملے ہو سکتے ہیں، جس میں کھانسی، سیٹی دار سانس لینا یا بار بار جاگنا شامل تھا۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ جن بچوں کو پہلے سے نیند کی خرابیوں کے حوالے سے طبی علاج ملا تھا، ان میں شدید حملوں کا خطرہ کم تھا، لیکن جن بچوں نے نیند کے لیے ادویات نہیں لیں، ان میں شدید حملوں کے امکانات زیادہ تھے۔
ماہرین کے مطابق دمہ کے شکار بچوں میں نیند کی خرابیوں کی شناخت ممکن ہے، اور یہ معالجین کو ایسے بچوں کی نشاندہی کرنے میں مدد دے گی جنہیں شدید حملے کا زیادہ خطرہ ہے۔
دیکھیں

