ایپل نے آئی فون کے لیے دیدہ زیب ‘جراب نما بیگ’ متعارف کروا دیا، قیمت 42 ہزار روپے سے شروع

news-banner

تازہ ترین - 13 نومبر 2025

مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک منفرد اور دیدہ زیب iPhone Pocket متعارف کرائی ہے، جو دکھنے میں جراب کی طرح لگتی ہے لیکن دراصل ایک چھوٹا بیگ ہے۔ اس نئی تخلیق کو جاپانی ڈیزائنر برانڈ آئیسے میاکیا (ISSEY MIYAKE) کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔

 

یہ لچکدار تھری ڈی کپڑے کی ساخت سے بنایا گیا بیگ ہے جس میں آئی فون، ایئر پوڈز اور دیگر چھوٹی اشیاء آسانی سے رکھی جا سکتی ہیں۔

 

 اگر صارف چاہے تو اسے کلائی پر لٹکایا جا سکتا ہے، یا بڑے سائز میں جسم پر لٹکانے کے لیے بھی دستیاب ہے۔

 

قیمت کے لحاظ سے چھوٹے بیگ کی قیمت تقریباً 42 ہزار روپے ہے، جبکہ بڑے سائز کی قیمت 230 ڈالر (تقریباً 65 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔

 

ایپل کے مطابق یہ ڈیزائن “a piece of cloth” کے تصور سے متاثر ہے اور آئسے میاکیہ کے مشہور پلیٹڈ کپڑوں کے اسٹائل پر بنایا گیا ہے۔ یہ پروڈکٹ جاپان میں تیار کی گئی ہے اور محدود تعداد میں دستیاب ہوگی، جسے صرف منتخب ممالک جیسے امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا، چین اور کچھ ایپل اسٹورز میں پیش کیا جائے گا۔