پاکستان - 13 نومبر 2025
امریکی سائنسدانوں کا دعویٰ: جین ایڈیٹنگ سے کولیسٹرول ہمیشہ کے لیے کم کیا جا سکتا ہے
تازہ ترین - 13 نومبر 2025
امریکی سائنسدانوں نے جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کولیسٹرول کو ہمیشہ کے لیے کم کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
سی این این کے مطابق نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک بار کی جین تھراپی سے خراب LDL کولیسٹرول میں 50 فیصد اور ٹرائی گلیسرائیڈز میں 55 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
تحقیق میں محدود افراد شامل کیے گئے، جو ہائی کولیسٹرول اور شدید دل کی بیماری کے شکار تھے اور ادویات استعمال کر رہے تھے۔ اس مطالعے میں صرف 15 مریض شامل تھے۔
اس علاج میں مریضوں کے جگر کے ANGPTL3 جین کو بند کیا جاتا ہے، جو کولیسٹرول اور چربی کی پیداوار کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس جین کو غیر فعال کرنے سے کولیسٹرول کی پیداوار میں نمایاں کمی آ جاتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ محدود افراد پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ جین ایڈیٹنگ کے ذریعے مضر کولیسٹرول اور چربی کی پیداوار میں تقریباً نصف کمی ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ حیران کن ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ بہت سے لوگ علاج مکمل نہیں کرتے یا ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے نہیں لیتے۔ مسلسل ہائی کولیسٹرول دل کی بیماریوں اور فالج جیسے خطرناک امراض کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے یہ ایک بار کا جین علاج نئی امید فراہم کرتا ہے۔
دیکھیں

