کھیل - 13 نومبر 2025
سعودی ڈاکٹروں نے جمائیکا کی جڑواں بچیوں کو کامیابی سے علیحدہ کر دیا
تازہ ترین - 13 نومبر 2025
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طبی اور جراحی ماہرین نے جمائیکا کی جسمانی طور پر جڑی ہوئی جڑواں بچیوں، ازاریا اور ازورا، کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کر دیا۔
سعودی چینل ’الاخباریہ‘ کے مطابق ابتدائی جراحی مکمل ہونے کے بعد ٹیم نے دونوں بچیوں کو الگ کر کے علیحدہ بستروں پر منتقل کیا۔
طبی وجراحی ٹیم کے سربراہ اور دیوانِ شاہی کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ بچیاں 28 جولائی کو سعودی عرب پہنچی تھیں۔ اسپتال میں ان کے تفصیلی معائنے کیے گئے اور مختلف کمیٹیوں نے انہیں آپریشن کے لیے موزوں قرار دیا۔
طبی رپورٹ کے مطابق بچیاں سینے کے نچلے حصے، پیٹ اور جگر کے مقام پر جڑی ہوئی تھیں، جبکہ آنتوں اور دل کی جھلی میں بھی مشترکہ حصہ ہونے کا امکان تھا۔
مزید یہ کہ ایک بچی میں شدید پیدائشی نقص موجود تھا، جس کے باعث دل کی پمپنگ صرف 20 فیصد تک محدود تھی، جس نے آپریشن کے خطرات کو 40 فیصد تک بڑھا دیا۔
دیکھیں

