چیف جسٹس امین الدین کا پہلا حکم: وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار اور سیکریٹری تعینات

news-banner

پاکستان - 15 نومبر 2025

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو عدالت کا پہلا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا ہے۔

 

اسی طرح مظہر بھٹی کو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

 

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔