پاکستان - 15 نومبر 2025
تنقید کا جواب نہیں دوں گا، میرا کام پرفارم کرنا ہے: بابر اعظم
کھیل - 15 نومبر 2025
قومی کرکٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں فارم میں کمی کی وجہ سے ہونے والی تنقید کا جواب دینا ان کا کام نہیں، ان کی پوری توجہ صرف میدان میں پرفارم کرنے پر ہے۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ مشکل دور ضرور آیا، مگر اس دوران انہوں نے اپنی فٹنس، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی محنت کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مشکل وقت میں ہمیشہ خود پر اعتماد رکھنا چاہیے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مداحوں نے ہر برے وقت میں ان کا ساتھ دیا، جس سے انہیں بڑا حوصلہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کے مطابق بیٹنگ کی اور سنچری اسکور کرکے ان کا اعتماد بحال ہوا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ وہ سنچری بنائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں بابر اعظم نے سنچری بناکر سعید انور کا 20 ون ڈے سنچریوں کا قومی ریکارڈ برابر کردیا، جو سعید انور نے 244 اننگز میں بنایا تھا۔
بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 136 اننگز میں انجام دے کر کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
دیکھیں

