ابتدائی دنوں میں والد کے پاس کپڑے خریدنے کے پیسے بھی نہیں تھے: سنی دیول

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 15 نومبر 2025

بالی وڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے اپنے والد اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے ابتدائی کیریئر سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ سنی دیول نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں والد کے پاس کپڑے خریدنے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔

 

سنی دیول نے کہا کہ ان کے والد اور اداکار و ہدایتکار منوج کمار نے شوبز میں اپنا سفر ایک ساتھ شروع کیا تھا اور دونوں کے درمیان گہرا تعلق تھا۔ وہ یاد کرتے ہیں کہ بچپن میں دونوں کو ہمیشہ ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔

 

سنی دیول کے مطابق، شروع میں جب والد اور منوج کمار ساتھ تھے، والد کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے، اور جب منوج کمار کپڑے خریدنے جاتے تو والد سے کہتے: "دھرم، تم بھی دو قمیضیں لے لو"۔ سنی دیول نے کہا کہ یہ وقت بہت خوبصورت تھا اور کبھی واپس نہیں آئے گا۔

 

یاد رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 

اس دوران، دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبروں نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچائی، جسے اہلخانہ نے مسترد کیا۔ سنی دیول نے بھی میڈیا کے سامنے شدید برہمی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ اگر آپ کے گھر میں والدین اور بچے ہیں تو یہ ویڈیوز کیوں نشر کر رہے ہیں۔