پاکستان - 15 نومبر 2025
عطا تارڑ کا دعویٰ: عمران خان کی اہلیہ حکومتی فیصلوں پر اثر انداز ہوتی تھیں
پاکستان - 15 نومبر 2025
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں یہ بات واضح کی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی، حکومتی فیصلوں پر گہرا اثر رکھتی تھیں۔
ان کے مطابق عمران خان اہم سیاسی اور معاشی فیصلے ماہرین سے مشورہ کرنے کے بجائے اپنی اہلیہ کی ہدایات پر کرتے تھے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا بھی اب یہ لکھ رہا ہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں فیصلے روحانیت کے پردے میں ایک خاتون کے ذریعے کروائے جاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی پر مبنی تھی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ماضی میں شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات لگائے جبکہ شہباز شریف عدالت میں پیش ہو کر تمام سوالات کا سامنا کرتے رہے۔ آج عالمی میڈیا اسی جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے وانا کیڈٹ کالج پر ممکنہ حملے کو اے پی ایس سے بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد کچہری دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جلد ملک میں امن قائم ہوگا۔
دیکھیں

