پاکستان - 16 نومبر 2025
خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کو مشورہ: دی اکانومسٹ کے خلاف برطانیہ میں مقدمہ کریں
پاکستان - 16 نومبر 2025
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیئے کہ وہ دی اکانومسٹ کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کرے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے متعلق دعویٰ کیا کہ جنرل فیض اور جنرل باجوہ نے انہیں ’’پلانٹ‘‘ کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ گوگی کہاں سے آئی اور اب کہاں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر بیرسٹر گوہر عدالت جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں، لیکن اگر وہ نہیں گئے تو میں خود عدالت سے رجوع کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ دی اکانومسٹ کوئی عام رسالہ نہیں، اور یہ ثابت ہونا چاہیے کہ عدلیہ نے بھی اس خبر کی توثیق کی ہے۔
دیکھیں

