لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

news-banner

تازہ ترین - 16 نومبر 2025

لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سموگ کی اوسط سطح 429 تک پہنچ چکی ہے۔

 

شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک حدوں سے تجاوز کر گیا ہے—راوی روڈ پر 1198، لوئر مال پر 810 اور ایف سی کالج کے اطراف 706 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

پاکستان کے دیگر شہروں میں گوجرانوالہ سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے جہاں AQI 593 تک پہنچ گیا۔ فیصل آباد میں 365، ملتان میں 299 جبکہ پشاور میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 172 تک پہنچ چکا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے، جہاں AQI 702 ریکارڈ ہوا ہے۔

 

ماہرینِ صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال، غیر ضروری سفر سے گریز، اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

 

 ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ کی شدت میں اضافہ فসলوں کی باقیات جلانے، ٹریفک کے شدید دباؤ اور صنعتی فضلے کے اخراج کے باعث ہو رہا ہے۔