آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کی تبدیلی کا امکان,چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد پر آج رائے شماری

news-banner

پاکستان - 17 نومبر 2025

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہونے جارہی ہے۔ 

 

اس سلسلے میں قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دوپہر 3 بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے وزارتِ عظمیٰ کے اپنے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے لیے 35 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

 

اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیر اعظم ہوں گے، جبکہ موجودہ اسمبلی کے دور میں منتخب ہونے والے چوتھے وزیر اعظم بن جائیں گے۔

 

پارلیمانی ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں، جو کہ سادہ اکثریت ہے۔