پاکستان - 18 نومبر 2025
سلامتی کونسل میں ٹرمپ غزہ پلان کی منظوری ‘ پاکستان کا خیرمقدم، اسرائیلی انخلاء اور خودمختار فلسطینی ریاست کا مطالبہ
دنیا - 18 نومبر 2025
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان نے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ان کے مطابق اس امن معاہدے کی بدولت غزہ میں جاری خونریزی رکنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ بنیادی مقصد معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنا اور خطے میں پائیدار استحکام لانا ہے۔ پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ غزہ سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلاء ناگزیر ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے: 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔
یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کی ہے۔ پاکستان سمیت 13 ممالک نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومت کے قیام جیسے اہم نکات شامل ہیں۔
دیکھیں

