پاکستان - 18 نومبر 2025
سلامتی کونسل میں ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ پلان منظور — پاکستان سمیت 13 ممالک کی حمایت
دنیا - 18 نومبر 2025
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کے حق میں قرارداد منظور کر لی۔ اس منصوبے میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی، عبوری انتظامیہ کا قیام، حماس کی غیر مسلحیت اور جنگ زدہ علاقے کی تعمیر نو جیسے اہم نکات شامل ہیں۔
قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
امریکی مندوب نے اسے ایک "تاریخی اور تعمیری قرارداد" قرار دیتے ہوئے مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، انڈونیشیا اور پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے صورتحال کی سنگینی کو سمجھا اور مشترکہ اقدام اٹھایا، غزہ کے پائیدار استحکام کے لیے یہ قرارداد انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
دیکھیں

