انٹرٹینمنٹ - 19 نومبر 2025
تعلیمی اداروں میں بھرتیوں سے قبل سیکس آفینڈرز ویریفکیشن کی تجویز
پاکستان - 19 نومبر 2025
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے بچوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم تجویز دے دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں بھرتی سے پہلے امیدواروں کی سیکس آفینڈرز رجسٹر کے ذریعے لازمی تصدیق کی جائے۔
انہوں نے اس حوالے سے دو صفحات پر مشتمل مراسلہ سیکرٹری پراسیکیوشن کو بھجوا دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیکلٹی اور دیگر اسٹاف کی تقرری سے قبل نادرا کے سیکس آفینڈرز ریکارڈ سے جانچ ناگزیر ہے، کیونکہ یہ سسٹم تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ بھرتی نظام میں ایک بڑا خلا موجود ہے جس سے ایسے افراد کی تقرری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن کا جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ ہوتا ہے اور یہ پورے تعلیمی ماحول کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نے محکمہ قانون و انصاف کو تجویز دی کہ سیکس آفینڈر رجسٹر تک رسائی کے لیے واضح میکنزم بنایا جائے اور سرکاری و نجی تمام تعلیمی اداروں میں اس ویریفکیشن کو لازمی قرار دیا جائے۔
انہوں نے مزید سفارش کی کہ نہ صرف نئی بھرتیوں بلکہ موجودہ ملازمین کی بھی نادرا کے رجسٹر سے لازمی تصدیق کی جائے تاکہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
دیکھیں

