تازہ ترین - 19 نومبر 2025
کراچی: ٹارگٹ کلنگ کے مزید تین ملزم گرفتار
پاکستان - 19 نومبر 2025
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق یہ ملزمان پہلے سے گرفتار ایک ملزم کی نشاندہی پر حراست میں لیے گئے، اور پورے گینگ کو قابو میں لے لیا گیا۔
گرفتاری کے دوران ایک ملزم نے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق یہ ملزمان حالیہ دنوں میں اورنگی ٹاؤن میں چار افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
دیکھیں

