لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس قدرے بہتر، سموگ کے خدشات برقرار

news-banner

تازہ ترین - 19 نومبر 2025

پنجاب حکومت کے اقدامات کے باعث لاہور میں فضائی آلودگی میں معمولی بہتری آئی ہے۔


ماحولیاتی ویب سائٹس کے مطابق، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 206 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہر فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔

 

صوبے کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی کے درجے تشویشناک ہیں:

  • فیصل آباد: AQI 349
  • گوجرانوالہ: AQI 344
  • ملتان: AQI 272

بھارتی دارالحکومت دہلی اب بھی سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 407 تک پہنچ گیا ہے۔

 

دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سموگ سے سانس کی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ فضائی زہریلے مادے اور سردی مل کر نمونیا جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔


ادارہ صحت نے خاص طور پر لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے تاکہ صحت، معیشت اور معیار زندگی پر سموگ کے اثرات کم سے کم ہوں۔