تازہ ترین - 20 نومبر 2025
ماہرہ خان کی صبا قمر سے چپقلش کی خبروں پر وضاحت
انٹرٹینمنٹ - 20 نومبر 2025
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کے ساتھ مبینہ چپقلش کی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ صبا قمر اور ان کے درمیان خاموش دشمنی کا تاثر کیوں دیا جاتا ہے۔ ماہرہ خان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل حقیقت نہیں، اور ان کی جانب سے کبھی کوئی مخالفت یا دشمنی نہیں رہی۔
اداکارہ نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے حد باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
ماہرہ خان نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ دنیا بھر میں یہ رجحان ہوتا ہے کہ جب دو کامیاب خواتین ایک ساتھ نظر آتی ہیں تو لوگ خود ہی انہیں ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صبا قمر کے ساتھ ابھی تک کوئی مشترکہ پراجیکٹ نہیں ہوا، لیکن اگر موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کریں گی۔
دیکھیں

